تازہ ترین
آرمی چیف جنرل باجوہ سے نیول چیف کی ملاقات،باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پربات چیت
  10  اکتوبر‬‮  2020     |     پاک دفاع
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف امجدخان نیازی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پربات چیت ہوئی۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجدخان نیازی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورآرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پرگفتگو ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایڈمرل امجدنیازی کوپاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پرمبارکباددی، آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاکہ امیدہے پاک بحریہ نئے نیول چیف کی قیادت میں نئی جہتوں کوعبورکرےگی،نیول چیف کی یادگارشہداپرفاتحہ خوانی اورپھولوں کی چادرچڑھائی۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔