تازہ ترین
’’را ‘‘نے بنگلہ دیش میں چینی انجینئر کو قتل کرا دیا
  10  اکتوبر‬‮  2020     |     انٹیلی جینس
بنگلا دیش میں کام کرنے والے ایک چینی انجینئر کے قتل میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کو ملوث قرار دیا جا رہا ہے۔ چینی ٹیکنیشن لاؤفن کو ضلع فیروز پور میں آٹھویں بنگلادیش چائنا فرینڈشپ برج کی تعمیراتی سائٹ کے قریب تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔ فیروزپور کے روڈ اینڈ ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مسعود محمود سمن نے چینی باشندے کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 58 سالہ لاؤفن تعمیراتی پراجیکٹ کے چیف ٹیکنیشن تھے۔ لاؤفن کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ شام کے وقت مزدوروں کو ان کی دیہاڑی دینے جا رہے تھے۔ بنگلا دیشی فوج کے میجر ریٹائرڈ دلاور حسین نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ چینی باشندے کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے قتل کروایا۔ بھارت چاہتا ہے چین بنگلہ دیش سے نکل جائے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔