تازہ ترین
پاکستان نے طالبان کو تشدد میں کمی مذاکرات پر آمادہ کیا‘ زلمے خلیل زاد
  5  اکتوبر‬‮  2020     |     پاک دفاع
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کیا۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کی مزید تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان امن کے لئے دو سال سے جاری ہماری کوششوں میں پاکستان مدد گارثابت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات اور تشدد میں کمی کی ترغیب دی۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان افغان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے سلسلے میں بھی مددگارثابت ہوا کیونکہ پاکستان افغانستان میں امن کو ملکی امن کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام افغان 42 سال میں پہلی بار ایک میز پر بیٹھے ہیں، یہ امید اور موقع کا لمحہ ہے مگر اس لمحے کے اپنے چیلنجز بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان رہنما اور طالبان غلطیاں دہرانے کے بجائے پرْامن حل پر رضامند ہو جائیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان افغانستان کو دہشتگرد اور انتہا پسند گروپوں کے لیے اپنی زمین استعمال نہ کرنے دینے کا معاہدہ کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اس کے حوصلہ افزا نتائج ملیں گے۔ زلمے خلیل زاد نے خبردار بھی کیا کہ افغان امن مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا اپنے قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔