تازہ ترین
بلوچستان: کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک
  30  ستمبر‬‮  2020     |     پاک دفاع
کیچ: بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو اس دوران دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور کمیونی کیشن کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔