تازہ ترین
جنگ بندی خلاف ورزیاں،پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج
  30  ستمبر‬‮  2020     |     پاک دفاع
پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔بھارت کے ناظم الامور گورود آہلو والیہ کو منگل کے روز اسلام آباد میں وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قابض فوج توپخانوں، بھاری مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے شہری آبادی والے علاقوں کو مسلسل ہدف بنا رہی ہے۔بھارتی قابض فوج کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو ہدف بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور یا گیا کہ یہ گھنائونی کارروائیاں 2003ء جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور تمام انسانی اقدار اور پیشہ ورانہ فوجی ضابطے کے بھی منافی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر صورتحال خراب کرنے کی بھارتی کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں اور علاقائی امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔