تازہ ترین
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ،1 شہید، 4 شہری زخمی
  30  ستمبر‬‮  2020     |     پاک دفاع
راولپنڈی: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہید اور 4 شہری زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے برو اور رندر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ۔جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا جبکہ 80 سالہ بزرگ سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔پاکستان نے مناسب جوابی اقدام کرتے ہوئے بھارتی فوج کے مورچوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کا شدید جانی و مالی نقصان ہوا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔