تازہ ترین
آذربائیجان سے جھڑپوں میں مزید 30 آرمینیائی جنگجو ہلاک
  30  ستمبر‬‮  2020     |     بین الاقوامی دفاع
آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جھڑپیں جاری ہیں ، گولہ باری سے آرمینیا کے مزید 30 جنگجو مارے گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کی جھڑپوں میں آرمینیا کے مزید 26 جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد گولہ باری سے مارے گئے افراد کی مجموعی تعداد 85تک پہنچ گئی۔ ترکی نے آرمیینا سے نگورنو کاراباخ کا قبضہ چھوڑ نے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ آوآئی سی کی جانب سے بھی آرمینیا کے آذربائیجان پر حملے کی مذمت کی گئی ۔آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان لڑائی میں دونوں جانب سے راکٹ اور توپ خانے کا استعمال کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آرمینیا اور آذربائیجان حکام سے رابطہ کیا ہے۔ انتونیو گوتریس نیدونوں ملکوں سیجنگ بند کرنے اور تحمل کامظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔او آئی سی نے آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے آذر بائیجان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، او آئی سی نے آرمینیا سے آذربائیجان کا علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ترک صدر نے دوٹوک الفاظ میں آرمینیا کو آذر بائیجان کی مقبوضہ سرزمین نگورنو کاراباخ کا قبضہ ختم کرنے کی وارننگ دے دی۔ روس، چین ، امریکا اور ایران نے ایک بار پھر مذاکرات کے ذریعہ تنازعہ حل کرنے پر زور دیا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔