تازہ ترین
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید
  28  ستمبر‬‮  2020     |     پاک دفاع
راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا نائیک دلفرازشہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹ کوٹیراسیکٹر پر پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ‏بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 34 سالہ نائیک دلفراز شہید ہو گیا ہے جس کا تعلق مظفرآباد کےعلاقے پنج کوٹ سے تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بچہ سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچہ سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج اب تک دو ہزار340 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے دو دن قبل بھی ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔