تازہ ترین
خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی: ایران
  16  ستمبر‬‮  2020     |     بین الاقوامی دفاع
تحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پر ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی اور اس کی ذمہ داری خطے کے انہی ممالک پر ہوگی۔امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب سے پہلے نیوز کانفرنس میں ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی کا کہنا تھا کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جو ممالک اس راستے پر جا رہے ہیں انہیں اپنے فیصلے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔ یاد رہے کہ وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں متحدہ امارات اور بحرین نے آج باضابطہ طور پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیے ۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔