تازہ ترین
بھارت' پب جی پر پابندی، ایک اور طالبعلم کی خودکشی
  16  ستمبر‬‮  2020     |     ٹیکنالوجی
بھارت میں آن لائن گیم پب جی کھیلنے کے عادی انجینئرنگ کے طالب علم نے ویڈیو گیم پر پابندی لگنے پر اپنی جان لے لی۔بھارت میں پب جی گیم کھیلنے والے ایک اور نوجوان نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے، خودکشی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست اندرا پردیش میں پیش آیا۔بھارتی نوجوان کرن کمار پب جی کھیلنے کا اس قدر عادی تھا کہ اس نے لاکھوں روپے بٹ کوائن کی صورت میں پب جی پر لگادئیے تھے جو اس نے اپنی والدہ سے ادھار لیے تھے جبکہ لیپ ٹاپ، موبائل فون و دیگر ذاتی جائیداد بھی پب جی کی خاطر داو پر لگا دی تھی۔بھارتی نوجوان کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا پانچ دن سے غائب تھا شروع میں ہمیں لگا کہ وہ اپنے دوست کے گھر گیا ہے جہاں وہ عموما پب جی کھیلنے جاتا تھا لیکن جب دو دن تک کرن کمار کا کچھ پتہ نہیں چلا تو ہم پریشان ہوگئے۔پانچ دن تک کرن کمار کہیں نہیں ملا تو اس کے گھر والوں اسے پورے گھر میں اپنے بیٹے کی تلاش شروع کی جس کے نتیجے میں پہلی منزل پر بنے چھوٹے سے اسٹور روم سے نوجوان کی لاش ملی۔یاد رہے کہ کمار بی ٹیک کی تعلیم حاصل کررہا تھا اور آخری سال میں تھا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔