تازہ ترین
ننگرہار: افغانستان میں دھماکہ‘ حساس ادارے کا افسر ہلاک‘ 3 زخمی
  16  ستمبر‬‮  2020     |     دہشت گردی
صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے صدرمقام جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنانے کے واقعہ میں حساس ادارے کا 1 افسر ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے شِنہوا کو بتایا کہ قومی ڈائریکٹوریٹ برائے سکیورٹی(این ڈی ایس)کی ایک گاڑی شہر کے علاقے انگورباغ سے صبح کے وقت گزررہی تھی کہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کردیاگیا، واقعہ میں گاڑی پر سوار این ڈی ایس کے 3اہلکار زخمی ہوگئے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔