تازہ ترین
نکیال سیکٹر، پھر بھارتی گولہ باری ،فائرنگ، 3 شہری زخمی، پاکستان کا شدید احتجاج
  21  مئی‬‮  2020     |     پاک دفاع
بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جسکے نتیجے میں 3شہری زخمی ہوگئے۔ پاکستان کا شدید احتجاج، دشمن کا شہری آبادی پر مارٹرز اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال ، کھنی اور اولی گاؤں کے 3 شہری شدید زخمی،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا، مارٹرز اور خودکار ہھتیاوں کا استعمال کیاگیا، جس کے باعث کھنی اور اولی گاؤں کے 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں