تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر : ریاستی دہشتگردی ، حریت رہنما اشرف صحرائی کے بیٹے سمیت 2شہید
  21  مئی‬‮  2020     |     سپیشل رپورٹس
مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی میں کمانڈر سمیت دو نوجوان شہید ہو گئے۔ سائوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع سرینگر میں 2000سے اب تک 245مختلف واقعات میں 526افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ 722واقعات میں 850افراد شہید کئے گئے جن میں 399شہری شامل ہیں۔ ضلع سرینگر میں اسی عرصے میں 385سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔ منگل کی صبح ضلع شوپیاں کے گاوں چیک چولان میں 34 آر آر ، پولیس اور سی آر پی ایف 178 بی این نے ایک کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران لوگوں کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کے اہلکاروں نے طوفان بدتمیزی برپا رکھا اور خواتین اور بچوں کی بھی پٹائی کی۔ راجوری ضلع کے بودھل علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے پورا علاقہ سیل کردیا گیا ۔جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں فورسز نے ایک عسکری کمانڈر کے بھائی سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جموں و کشمیر کے ڈومیسائل (رہائشی سرٹیفکیٹ) کی نئی تعریف مقرر کی گئی ہے اور ملازمت کے لیے نئے ضابطے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ کرونا وباء کے بحران کے درمیان یونین ٹریٹری کے لیے نیا ڈومیسائل قانون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس نئے ڈومیسائل قانون کے تحت بھارت سے پولیس فورس میں ملازمت کے خواہاں سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقامی سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ سرینگر میں کمانڈر سمیت حزب المجاہدین کے دو حریت پسند شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے نوکدال میں سحری سے قبل موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی جموں و کشمیر پولیس کے مطابق جھڑپ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنید ساتھی سمیت مارا گیا وہ حریت لیڈر اشرف صحرائی کے بیٹے ہیں۔ دونوں نجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں سرینگر میں شہید کیا گیا۔ جنید صحرائی حریت رہنما اشرف صحرائی کے بیٹے تھے۔ بھارتی فورسز نے محاصرے کے دوران دھماکے سے دو گھروں کو بھی تباہ کر دیا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں