تازہ ترین
افغانستان: شہری ہلاکتوں میں اضافہ،پرتشدد واقعات میں کمی لائی جائے:اقوام متحدہ
  21  مئی‬‮  2020     |     بین الاقوامی دفاع
اقوام متحدہ نے افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان (یوناما) کے مطابق حالیہ دنوں میں افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یوناما کے بیان کے مطابق طالبان کے علاوہ افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھی عام افغان شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان کے لیے امریکی مندوب زلمے خلیل زاد بھی طالبان اور کابل حکومت کے مابین امن مذاکرات بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

شیئر کریں:

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں