تازہ ترین
عراق : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے8دہشت گرد ہلاک
  21  مئی‬‮  2020     |     علاقے
عراق کے دیالہ اور صلاح الدین صوبوں میںسکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی مہم میں داعش کے 8 دہشت گرد مارے گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے عراق کے دارالحکومت بغداد سے 140 کلومیٹر شمال مشرق میں وادی طلاب علاقے میں سکیورٹی مہم شروع کی گئی، اس کے نتیجہ میں داعش کے 4 دہشت گرد مارے گئے اور دو موٹر سائیکلوں کے ساتھ ان کی6 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔صلاح الدین میں پولیس کے رکن محمد البازی نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے صوبے کے مغربی حصے میں واقع الجزیرہ علاقے میں کئے گئے حملے میں خود کش بیلٹ پہنے ہوئے 4 دہشت گرد مارے گئے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں