تازہ ترین
امریکہ کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر قائم ہیں: طالبان
  21  مئی‬‮  2020     |     بین الاقوامی دفاع
افغان طالبان کے رہنما ہیبت اللہ اخونزادہ نے افغان سکیورٹی فورسز پر حملوں کے باوجود کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہوئے تاریخی امن معاہدے پر قائم ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہمارا گروپ امریکا کے ساتھ معاہدے پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہیبت اللہ اخونزادہ نے عیدالفطر کے حوالے سے جاری بیان میں واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں امریکا کی طویل جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدے کے بہترین موقع کو ضائع نہ کرے۔ دوسرے فریق بھی معاہدے کی پاسداری کریں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں