تازہ ترین
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنی بالادست پوزیشن کا غلط استعمال شروع کردیا
  19  مئی‬‮  2020     |     سائیبر سکیورٹی
معروف پیغام رساں ایپلیکیشن واٹس ایپ نے بھارت میں اپنی بالادست پوزیشن کا غلط استعمال شروع کردیا ہے۔ بھارتی مسابقتی کمیشن ان الزامات کا جائزہ لے رہا ہے کہ واٹس ایپ بھارت میں اپنے صارفن کو ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز کی پیش کش کر رہا ہے۔ کمپیٹیشن کمیشن انڈیا کو مارچ میں اس بارے میں شکایت ملی تھی کہ واٹس ایپ انتظامیہ بھارت میں صارفین کو ڈیجیٹیل پیمنٹ سروس کی پیش کش کررہی ہے۔ اس سروس کے تحت صارفین واٹس ایپ کے ذریعے کہیں بھی رقم ادا کرسکتے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپیٹیشن کمیشن میں دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ سہولت فراہم کرنا اپنی مارکیٹ پوزیشن کا غلط استعمال کرنا اور بھارت کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل پیمنٹ مارکیٹ میں اثر و رسوخ بڑھانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ اور کمپیٹیشن کمیشن کے حکام نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپیٹیشن کمیشن ابھی شکایت کا ابتدائی جائزہ لے رہا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں