تازہ ترین
کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنیوالا بھارتی جوڑا جرمنی میں گرفتار
  19  مئی‬‮  2020     |     انٹیلی جینس
بھارت کی لیے کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنیوالے بھارتی جوڑے کو جرمنی میں گرفتار کرلیا گیا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار جوڑا گذشتہ دو سال سے جرمنی میں مقیم کشمیری اور سکھ کمیونٹی کی جاسوسی کررہا تھا۔ جرمن پراسیکیوٹرز کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والا مشتبہ شخص جرمن انٹیلی جنس افسر سے بھی مسلسل رابطے میں تھا۔ مشتبہ بھارتی جاسوس کے خلاف جرمنی نے ملکی قوانین کے تحت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں