تازہ ترین
مصر: شمالی سینا میں فوج کی بمباری 9 دہشت گرد ہلاک
  19  مئی‬‮  2020     |     علاقے
مصر کے صوبے شمالی سینا کے علاقے الشیخ زوید میں فوج کی بم باری کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔ متعدد دہشت گردوں نے مذکورہ علاقے میں قبر عمیر گاں میں شہریوں کے ایک گروپ کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی پاداش میں حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ کارروائی میں 2 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔قبائلی ذرائع نے مزید بتایا کہ مصری فوج نے ان دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور ایک گاڑی اور اس کے ہمراہ ایک موٹر سائیکل کو بم باری کا نشانہ بنایا جن پر دہشت گرد سوار تھے۔ کارروائی میں 9 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جب کہ بقیہ افراد کی تلاش قبر عمیر گائوں کے اطراف کے علاقوں میں جاری ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں