تازہ ترین
افغانستان: طالبان کا خفیہ ایجنسی کے دفتر پر خودکش حملہ، 7 اہلکار ہلاک، 40 سے زائد زخمی
  19  مئی‬‮  2020     |     دہشت گردی
)افغانستان کے صوبے غزنی میں انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کے دفتر پر طالبان کے خود کش کار بم حملے میں 7 اہلکار ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق کار بم دھماکا افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب صبح ساڑھے چار بجے کیا گیا۔افغان حکام نے بتایا کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے میں زیادہ تر کی تعداد این ڈی ایس کے ملازمین کی ہے۔دوسری جانب طالبان نے این ڈی ایس کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ غزنی میں دشمن کے مشترکہ اڈے اور فوجی بیرکوں پر فدائی حملہ کیا گیا جس میں درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ غزنی میں مشترکہ فوجی اڈے پر حملہ زید قندھاری نامی بہادر مجاہد نے ایک کار کی مدد سے کیا، حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ بڑی تعداد میں ٹینک، گاڑیاں اور دیگر فوجی سامان تباہ ہوا۔واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں میٹرنٹی ہوم اور صوبہ ننگر ہار میں جنازے پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں