تازہ ترین
پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ الزامات کو مسترد کر دیا
  18  مئی‬‮  2020     |     پاک دفاع
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیانات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف صرف الزامات لگا کر دھمکیاں دے رہے ہیں، بیان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیون سے عالمی توجہ ہٹانے کی بھاتی کوششوں کا حصہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کی مقامی تحریک آزادی نہتے لوگوں کے خلاف ظلم اور بھارتی بریت کا براہ راست نتیجہ ہے، حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھارتی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔کشمیر سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوششوں, غلط بیانی اور جنگی رویہ نے علاقائی امن خطرہ میں ڈال دیا ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم اور کا نوٹس لے کر اسے امن کی جانب بڑھنے پر مجبور کرے۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں