تازہ ترین
افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت کے قریب خودکش دھماکا،7 افراد ہلاک،40 سے زائد زخمی
  18  مئی‬‮  2020     |     دہشت گردی
افغانستان کے شہر غزنی میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 40سے زائد زخمی ہو گئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہر غزنی میں خود کش دھماکے میں7افراد ہلاک اور40سے زائد زخمی ہو گئے،حملے میں افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں