تازہ ترین
افغانستان میں مسلح افراد کا ہسپتال پر حملہ 16 افراد ہلاک
  14  مئی‬‮  2020     |     دہشت گردی
افغانستان کے دارالحکومت میں گزشتہ روز مسلح افراد نے بھیس بدل کر انسانی حقوق کی تنظیم کے زیر نگرانی چلنے والے ہسپتال پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 نوزائیدہ بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز مسلح افراد نے بھیس بدل کر انسانی حقوق کی تنظیم کے زیر نگرانی چلنے والے ہسپتال پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 نوزائیدہ بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضع رہے کہ افغانستان میں داعش کے سب سے بڑے گروپ نے اس واقع میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی فوجی دستوں کے انخلا کے معاہدے کے تحت شہروں پر حملوں کو روک دیاہے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میںعوامی مقامات کی حفاظت اوردہشت گرد گروہوں کی طرف سے حملوں اور دھمکیوں کو روکنے کے لئے افغان سکیورٹی فورسز کو ایک فعال دفاعی انداز سے ایک جارحانہ انداز میں تبدیل ہونے اور دشمنوں کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دے رہا ہوں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں