تازہ ترین
عراقی فورسز نے سکیورٹی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا
  29  اپریل‬‮  2020     |     دہشت گردی
عراقی سکیورٹی فورسز نے شمالی شہر کرکوک میں سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز پر2 خودکش بمباروں کے حملے کو ناکام بنا دیا،یہ بات مقامی سکیورٹی ذرائع نے منگل کے روز بتائی۔ سٹی پولیس کی جانب سے طاہر العبیدی نے شِنہوا کو بتایا کہ حملہ صبح کے وقت ہوا جب 2 خودکش بمباروں نے کرکوک کے ہمسائیہ القادسیہ میں انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے داخلی دروازے پرحملہ کرنے کی کوشش کی، ڈائریکٹوریٹ کے محافظوں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی اور ان میں سے ایک کو مار گرایا لیکن دوسرے نے گیٹ تک پہنچنے سے قبل خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔العبیدی نے مزید کہا کہ خود کش بمبار کے دھماکے سے 2 پولیس اہلکار اور 1 شہری زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور شہر کو محفوظ بنانے کیلئے انہیں قریبی محلوں میں بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں