تازہ ترین
کابل میں گردوارہ پر دہشت گرد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد
  8  اپریل‬‮  2020     |     پاک دفاع
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کابل میں گردوارہ پر دہشت گرد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی طرف سے سرکاری سرپرستی میں چلائی جانے والی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی کوشش انتہائی گمراہ کن اور قابل مذمت ہے ۔ پاکستان گردوارہ حملے کی پہلے ہی شدید مذمت کرچکا ہے۔ مذہبی مقامات مقدس ہوتے ہیں اور ان کے تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ اس بہیمانہ جرم کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف ایک پرعزم جنگ لڑی ہے۔ پاکستان کو سرحد پار ریاستی دہشت گردی کا بھی سامنا ہے ۔ دہشت گردی کا کوئی سیاسی, اخلاقی اور مذہبی جواز نہیں ہوتا۔



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں