تازہ ترین
افغانستان، سکھوں کے گودوارے پر مسلح حملہ
  25  مارچ‬‮  2020     |     دہشت گردی
افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد اور خود کش بمباروں نے سکھ مذہبی کمپلیکس پر حملہ کردیا۔ دفترِ داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ کابل کے شور بازار محلے میں واقع سکھوں کے گودوارے پر مسلح حملہ ہو اہے۔ حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے جاری ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے آریان نے بتایا کہ اس بات کا تخمینہ ظاہرکیا گیا ہے کہ حملہ آور 4 شخص ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گودوارے میں 150 سے زائد سکھ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے موجود تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں