تازہ ترین
چاڈ اور نائیجریا میں بو کو حرام کے حملے،سینکڑوں فوجی ہلاک
  25  مارچ‬‮  2020     |     دہشت گردی
وسطی افریقی ملک چاڈ میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 92 فوجی ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔ صدر ادریس دیبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ چاڈ جھیل کے علاقے میں پیش آیا جہاں دہشتگردوں اور فوجیوں کے درمیان پانچ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس حملے میں 92 فوجی ہلاک اور 47 زخمی ہوئے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران اضافی کمک لے جانے والے ایک طیارے پر حملے کے بعد اس کا رخ موڑ دیا گیا ۔ دوسری جانب، نائیجیریا کے شمال مشرق میں بھی بوکو حرام کے حملے میں پچاس فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔