تازہ ترین
پاکستان کی خاطر کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: علی گیلانی
  25  مارچ‬‮  2020     |     سپیشل رپورٹس
کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے یوم پاکستان پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر کشمیریوں نے جو قربانیاں دی ہیں انہیں فراموش نہیںکیا جا سکتا، گزشتہ 7 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ کشمیری عوام بھارتی افواج کے ہاتھوں پابند سلاسل ہیں اور انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دینے کے باوجود اب بھی کشمیری الحاق پاکستان کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں اور ہمارا پختہ عزم ہے کہ ہم نے ایک دن پاکستان سے ملنا ہے اس کیلئے قربانیوں اور جدوجہد کا سلسلہ جاری ہے۔ یوم پاکستان ہمارے دلوں میں موجزن ہے۔23 مارچ 1940ء کوجب آزاد وطن کی قرارداد منظور ہوئی تو اس دن سے لیکر آج تک کشمیری الحاق پاکستان کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ آزادی کشمیر کے لئے ہمیں23 مارچ 1940 والے جذبے اور کوششوں کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ طویل عرصہ سے کشمیری مقید ہیں۔ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ہمارے لئے یوم پاکستان ایک نئے تجدید عہد کا دن ہے۔ گزشتہ 7 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ کشمیری عوام بھارتی افواج کے ہاتھوں پابند سلاسل ہیں اور انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ کرونا وائرس کے حوالے علاج معالجے کی سہولت نہیں مل رہی۔ بھارتی حکومت کی طرف سے طبی سہولیات کے حق سے محروم رکھنا انسانی اصولوں کے منافی ہے۔ عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں