تازہ ترین
لیبیا: فورسز کی باغیوں کیساتھ لڑائی، 4 ترک فوجی، شامی کمانڈر، ہلاک
  25  مارچ‬‮  2020     |     علاقے
لیبیا کی نیشنل آرمی نے بتایا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں ایک محاذ پرقومی وفاق حکومت کی فورسز کے ساتھ لڑائی میں چار ترک فوجی اور ایک شامی جنگجو کمانڈر ہلاک ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق نیشنل آرمی کے سینئر عہدیدارمیجر جنرل مبروک الغزوی نے بتایا کہ گذشتہ منگل کے دوران عین زارا محاذ ترک فوجی یونٹوں، اہلکارں اور شام سے لائے گئے جنگجوئوں کے خلاف کی گئی ایک کارروائی میں چار ترک فوجی اور ایک شامی جنگجو کمانڈر ہلاک ہوا۔انہوں نے بتایا کہ شامی کمانڈر کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد اسے ضروری طبی امداد فراہم کرنے کی پوری کوشش کی گئی مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ لیبیا فوج نے مقتول کمانڈر کی لاش قبضے میں لے لی ہے اور اسے ریڈ کراس کی مدد سے اس کے ورثاء کے حوالے نہیں کیا گیا۔الغزوی نے بتایا شامی دہشتگرد نے اپنی موت سے پہلے اعتراف کیا تھا کہ 10 ترک اور 8 شامی جنگجو بکتر بند گاڑی کو کے ذریعے فرار ہوئے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں