تازہ ترین
وقت آ گیا دنیا بے مقصد جنگیں ختم کر کے کرونا کیخلاف لڑے: انتونیوگوتریس
  25  مارچ‬‮  2020     |     سپیشل رپورٹس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا سے جنگ بندی کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا وقت آ گیا ہے دنیا میں بے مقصد جنگیں بند کر کے کرونا کے خلاف جنگ کی جائے۔ انتونیو گوتریس نے تازہ بیان میں کہا دنیا میں جہاں کہیں جنگیں ہو رہی ہیں انکو ختم کیا جائے یہی وہ چیز ہے جس کی انسانیت کو پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ دنیا کو مشترکہ دشمن کرونا وائرس کاسامنا ہے ، جو بے رحمی سے سب پر حملہ آور ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں