تازہ ترین
کرونا وائرس کا خدشہ، ملک بھر میں فوج طلب کر لی گئی، نوٹیفیکیشن جاری
  24  مارچ‬‮  2020     |     پاک دفاع
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظروفاقی دارالحکومت اسلام آباد،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں فوج طلب کرلی گئی۔ وزارت داخلہ کی جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں فوج طلب کرلی گئی،وزارت داخلہ نے وفاق، پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 245 اور سی آر پی سی کے دفعہ 131 اے کے تحت چاروں صوبوں،آزادکشمیر، گلگت بلتستان اوراسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔ فوج کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں ضرورت کے مطابق سول انتظامیہ کے ساتھ مدد کریگی۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں