تازہ ترین
اٹلی: کرونا سے ہلاک افراد کی لاشیں فوجی ٹرکوں پر لے جانے کے اندوہناک مناظر
  20  مارچ‬‮  2020     |     سپیشل رپورٹس
اٹلی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اٹلی میں کرونا سے مرنے والے لوگوں کی لاشیں ٹرکوں پرلاد کرآبادی سے دور لے جائے جاتی ہیں اور نہیں آگ لگا کر راکھ کردیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی میں لوگوں نے اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے ایک ہولناک منظر دیکھا۔ فوج کرونا سے ہلاک ہونے والے 60 افراد کی لاشیں فوجی ٹرکوں میں ڈال کر انہیں نذرآتش کرنے کے لیے لے جا رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر اٹلی میں فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے کو ایک شاہراہ عام سے گذرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر شمالی اٹلی کے کرونا سے متاثرہ علاقے لومبیارڈیا کے شہر برگامو کے ہیں۔ برگامو کرنا سے سب سے زیادہ متاثرہوا ہے ۔اٹلی میں کرونا سے مرنے والوں کی کسی قسم کی مذہبی طریقے سے تدفین نہیں ہوسکتی اور نہ ہی ان کی آخری رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ فوج کی نگرانی میں کرونا سے مرنےوالوں کی لاشیں تلف کردی جاتی ہیں۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں