تازہ ترین
روس ایران کے ساتھ سائبر سکیورٹی اور معلومات پر باہمی تعاون بڑھانے پر تیار
  10  مارچ‬‮  2020     |     سائیبر سکیورٹی
روسی نائب وزیر ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اور مواصلات نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ سائبر سکیورٹی اور معلومات کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر تیار ہیں۔ یہ بات الکسی ولین نے گزشتہ روز روس میں تعینات ایرانی سفیر کاظم جلالی سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے میڈیا کے مابین موجودہ تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے مشترکہ کمیٹی برائے میڈیا تعاون اور طے پانے والے معاہدوں کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے دونوں ممالک کے خلاف مغربی پابندیوں اور مغرب کی جانب سے دنیا کے سامنے دونوں ممالک کے چہرے کو تباہ کرنے کی کوششوں کے پیش نظر سائبر سکیورٹی اور معلومات کے شعبے میں باہمی تعاوں کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ایرانی سفیر کاظم جلالی نے مشترکہ منصوبوں میں روسی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے ایرانی میڈیا کی تیاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دارالحکومت تہران میں مشترکہ کمیٹی کی تیسری نشست کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں