تازہ ترین
نامعلوم ہیکروں نے اسرائیلی وزیر دفاع کا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک کرلیا
  9  مارچ‬‮  2020     |     سائیبر سکیورٹی
نامعلوم ہیکروں نے اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ'ٹویٹر' پرموجود اکاﺅنٹ ہیک کرلیا۔ ہیکروں نے فلسطینیوں کی آزادی کی حمایت میں اس اکاﺅنٹ سے ٹویٹس کے ساتھ فلسطینی اور ترکی کے پرچم بھی پوسٹ کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینٹ نے اپنا اکاﺅنٹ آن کرنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ اسے نامعلوم ہیکروں نے ہیک کرلیا ہے۔نفتالی بینٹ کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر فلسطینیوں کی حمایت میں ٹویٹس اور ترکی اور فلسطینی پرچم پوسٹ کرنے پر ان کے فالورز نے حیرت کا اظہارکیا۔ سوشل میڈٰیا پر اسرائیلی صارفین کی طرف سے اس پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ یہودی آباد کاروں کا کہنا تھا کہ ایسا وزیر جو اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ کی حفاظت نہیں کرسکتا بھلا وہ اسرائیل کا دفاع کیسے کرے گا۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں