تازہ ترین
ڈی آئی خان، پولیس وین کے قریب دھماکا، اہلکار شہید
  18  فروری‬‮  2020     |     دہشت گردی
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا گاؤں مڈی کےقریب ہوا، واقعے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شہید اہلکار کی شناخت ریاض کے نام سےکی گئی ہے جبکہ زخمی پولیس اہل کاروں میں شکیل اور عطاء اللہ شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کو سیکورٹی کیلئے پہنچایا جارہا تھا۔دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے کی نو عیت معلوم کی جارہی ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں