تازہ ترین
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتویوگوتریس کی ملاقات
  18  فروری‬‮  2020     |     پاک دفاع
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتویوگوتریس نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خطے کی مجموعی صورتحال افغان مہاجرین کے مسئلے ،افغان امن عمل اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہیں۔ جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں غیر مثالی ہیں ۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی کشمیر میں رسائی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ سیکورٹی ، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں