تازہ ترین
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور پہنچ گئے
  18  فروری‬‮  2020     |     پاک دفاع
لاہور: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور پہنچ گئے۔ بچوں نے ایئرپورٹ پر سیکرٹری جنرل کو گلدستہ پیش کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے استقبال کیا۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ وہ لاہور یونیورسٹی آف سائنسز میں طلبہ اور طالبات سے ملاقات کرینگے۔ گوتریس کنڈر گارڈن میں پولیو کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ سیکرٹری جنرل گوردوارہ کرتارپور کا بھی دورہ کرینگے جہاں وہ سکھ برادری سے ملیں گے جبکہ بعد ازاں لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔ سیکرٹری جنرل خصوصی ثقافتی تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔ ان کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں خصوصی عشائیہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں