تازہ ترین
آرمی چیف کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دور ہ ،جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
  13  دسمبر‬‮  2019     |     پاک دفاع
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر پاک فضائیہ اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی کامیابیوں کو سراہا۔آرمی چیف نے ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کو خودانحصاری اور عالمی معیار حاصل کرنے پر بھی سراہا۔