تازہ ترین
جرمنی، کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے والے دو بھارتی شہریوں کو سزا
  13  دسمبر‬‮  2019     |     انٹیلی جینس
جر منی میں دو بھارتی شہریوں کو کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے کے اعتراف پر قید اور جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں سکونت پذیر شادی شدہ جوڑا بھارتی خفیہ ادارے را کیلئے کام کر رہا تھا۔ جرمن حکام کے مطابق فرینکفرٹ کی عدالت نے جمعرات کو بھارتی شہریوں کو جاسوسی کرنے کے جرم میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ پچاس سالہ من موہن ایس اور اس کی اکاون سالہ اہلیہ کنول جیت پر الزام تھا کہ انہوں نے کشمیریوں اور سکھوں کے بارے میں معلومات جمع کیں اور انہیں بھارت کی خفیہ ایجنسی کو مہیا کیں ۔شادی شدہ جوڑے نے کشمیری اور سکھ گروپوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں، جس کے عوض بھارتی خفیہ ایجنسی را نے انہیں سات ہزار دو سو یورو (سات ہزار نو سو چوہتر ڈالر) فراہم کیے۔عدالتی کارروائی کے دوران دونوں بھارتی شہریوں نے اعتراف کیا کہ وہ را کے ایجنٹ سے رابطے میں تھے، جسے وہ خفیہ معلومات فراہم کرتے رہے جس پر جرمن عدالت نے انہیں قید اوربھاری جرمانہ کی سزائیں سنائیں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔