تازہ ترین
ہم جلد ہی دارالحکومت طرابلس کو آزاد کرا لیں گے‘سربراہ بحریہ
  13  دسمبر‬‮  2019     |     نیوی
لیبیا میں بحری افواج کے کمانڈر میجر جنرل فرج المہدوی نے خبردار کیا ہے کہ اٴْن کے پاس یہ احکامات موجود ہیں کہ لیبیا کے ساحلوں کے نزدیک آنے والے کسی بھی ترک جہاز کو سمندر میں غرق کر دیا جائے۔ دوسری جانب ترکی کے ایوان صدارت نے کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ لیبیا کی حکومت ترک فوجیوں کو اپنی سرزمین پر بلانے پر مجبور نہیں ہو گی۔ جنرل فرج المہدوی نے رواں ہفتے یونانی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ترکی اور لیبیا کی وفاق کی حکومت کے بیچ حال ہی میں دستخط ہونے والے سمجھوتے پر شدید اعتراض کا اظہار کیا۔ المہدوی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر یونانی زبان میں یہ پوسٹ کر چکے ہیں کہ ہم جلد ہی دارالحکومت طرابلس کو آزاد کرا لیں گے اور ترکی کا خواب چکناچور کر دیں گی-واضح رہے کہ المہدوی یونانی زبان روانی سے بولتے ہیں۔ وہ 1970 میں یونان میں نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوئے تھے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔