تازہ ترین
سعودی عرب کی الملز جیل میں آتشزدگی سے 3 قیدی جاں بحق
  13  دسمبر‬‮  2019     |     مڈل ایسٹ
سعودی عرب کی الملز جیل میں آگ لگنے سے 3 قیدی جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارےکے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے کہا ہے کہ الملز جیل وارڈ نمبر 7 میں آگ لگی جس نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 3 قیدی جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں اور قیدیوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنا شروع کردیا۔آگ بجھانے والی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا اور دوسرے حصوں میں پھیلنے سے روک دیا۔ترجمان نے کہا ہے کہ آگ لگنے کے باعث جو قیدی زخمی ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں مناسب طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تفتیشی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔