تازہ ترین
یورپی یونین حکام کا دورہ ترکی،دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور
  9  دسمبر‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
یورپی یونین کمیشن کے نو تعینات ڈپٹی کمیشن کے فرائض سنبھالنے والے مارگریٹس شیناس اور کمیشن کے داخلی امور کے ذمہ دار یلیویوہانسن نے اپنے پہلے دورہ ترکی میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ یورپی یونین ترکی وفد کی جانب سے تحریری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مارگریٹس شیناس اور یوہانسن نے دارالحکومت انقرہ میں با معنی مذاکرات کئے ہیں، اس دورے نے یورپی یونین کے امیدوار ، سٹڑیٹیجک شراکت دار اور ہمسایہ ملک ترکی سے باہمی تعاون اور روابط کو جاری رکھنے کے معاملے پر پٴْر عزم ہونے کا ٹھوس طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یورپی یونین کے حکام نے ترکی کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ایک ملک ہونے پر دوبارہ زور دیا ہے اور کہا ہے کہ یورپی یونین بھی اس معاملے میں ترکی سے تعاون کو مضبوط شکل میں جاری رکھے گی۔ ترکی اور یورپی یونین کے مابین سال 2016 میں طے پانیو الے معاہدے سے وابستگی کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔