تازہ ترین
آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں صدر و آرمی چیف کی شرکت
  5  دسمبر‬‮  2019     |     پاک دفاع
صدر مملکت عارف علوی نے جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت نے آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 39 ویں مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقیسم کیے۔ صدر عارف علوی نے آرمی مارکس مین شپ میں اعلیٰ مہارت پر شوٹرز کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شوٹنگ (نشانہ بازی) فوجی مہارت کا ایک لازمی حصہ ہے جس میں کمال حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے۔