تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر :تاریخ کےبدترین کرفیوکو100روز بیت گئے
  13  ‬‮نومبر‬‮  2019     |     سپیشل رپورٹس
مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بدترین غیرانسانی کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 100روز بیت گئے۔کئی کشمیری جوان آزادی کی راہ میں قربان ہو گئے۔مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اور لاک ڈاؤن 100ویں روز میں داخل ہو گیا،دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں،قابض بھارتی فوج نےکشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے جبکہ وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ وادی میں بندش کے باعث رابطے منقطع ہیں ۔تاریخ کا بدترین کرفیو بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہ کر سکا اور کئی کشمیری جوان آزادی کی راہ میں قربان ہو گئے جبکہ کرفیو توڑ کر بھارتی فورسز کے خلاف نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔