تازہ ترین
اسرائیلی حملے میں فلسطینی تنظیم اسلامک جہاد کا اعلی کمانڈراہلیہ سمیت شہید
  13  ‬‮نومبر‬‮  2019     |     علاقے
اسرائیلی فضائیہ کے ایک حملے میں فلسطینی تنظیم اسلامک جہاد کے ایک اعلی کمانڈر بہا ابو العطا کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اسرائیل نے ایک دوسرے حملے میں شام میں بھی اس تنظیم کے ایک لیڈر کے گھر پر میزائل داغے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطین کی اسلامک جہاد نامی تنظیم نے بتایاکہ مطابق اس حملے میں شہید ہونے والے کمانڈر کی اہلیہ بھی ماری گئیں جبکہ ان کے بچے زخمی ہوئے۔ ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے بتایا کہ اس حملے کی گزشتہ کچھ عرصے سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ ترجمان نے ابو العطا کو ایک بم بھی قرار دیا۔ یہ حملہ اس لیے اہم ہے کہ حال ہی میں انتہائی قدامت پسند عقیدے کے سیاستدان نفتالی بینٹ کو اسرائیل کا نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا۔ دوسری جانب اس عسکری تنظیم نے اس حملے کے جواب میں غزہ پٹی سے راکٹ فائر کیے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے مزید راکٹ فائر کیے جا سکتے ہیں اور دو طرفہ کارروائیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جنوبی اور وسطی اسرائیل میں اسکولوں کو بند رکھنے کے احکامات کے ساتھ ساتھ شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کا کہا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کچھ راکٹوں کو شہری حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔