تازہ ترین
سعودی عرب، اسلحہ ساز فیکٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ
  13  ‬‮نومبر‬‮  2019     |     ہتھیار
سعودی عرب فوجی بجٹ کا بڑا حصہ اندرون ملک خرچ کرنے کی قومی پالیسی بناچکا ہے۔60 فیصد فوجی اخراجات اندرون ملک ہی لگائے جائیں گے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس پالیسی کو آگے بڑھانے کے لیے ملک میں اسلحہ ساز فیکٹریاں قائم کروا رہے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق انڈسٹریل سٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زونز کی سعودی اتھارٹ کے ڈائریکٹر جنرل خالد السالم نے بتایا ہے کہ طے کیا گیا ہے کہ فوجی صنعتوں کی اتھارٹی ،انڈسٹریل سٹیز میں فوجی مصنوعات کی فیکٹریاں قائم کرے گی۔ یہ کام دونوں اداروں کے تعاون سے انجام دیا جائے گا۔المدینہ اخبار کے مطابق2030ء تک 90 ارب ریال اندرون ملک فوجی صنعتوں کی بدولت حاصل ہوں گے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔