تازہ ترین
ایران کی جوہری بلیک میلنگ اٴْسے مزید تنہا کر دے گی ، امریکا
  7  ‬‮نومبر‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
امریکا نے ایران پر جوہری بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے تہران پر دباؤ سخت کرنے کا عزم کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایران کے اٴْس اعلان کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ وہ فردو کے جوہری پلانٹ میں بدھ کے روز سے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے پاس کوئی مناسب وجہ نہیں کہ وہ فردو پلانٹ یا کسی بھی دوسری تنصیب میں یورینیم کی افزودگی کے پروگرام میں توسیع کرے ، جوہری بلیک میلنگ کی اس واضح کوشش کا نتیجہ ایران کی سیاسی اور اقتصادی تنہائی کے گہرا ہونے کی صورت میں سامنے آئے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ایرانی نظام پر انتہائی دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے یہاں تک کہ وہ عدم استحکام کا باعث بننے والے اپنے رویے کو چھوڑ دے اس میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر روک سے متعلق حساس کارروائیاں شامل ہیں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔