تازہ ترین
ایران کے زیرزمین جوہری پلانٹ فردو میں سینٹری فیوجز کو گیس کی فراہمی شروع
  7  ‬‮نومبر‬‮  2019     |     ٹیکنالوجی
ایران کے شہر قم کے زیرِ زمین فردو جوہری پلانٹ میں نصب سینٹری فیوجز کو یورینیم ہیکسافلورائیڈ (یو ایف 6) گیس کی فراہمی بدھ کی صبح سے شروع کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے اس اقدام کا اعلان منگل کو کیا تھا اور یہ ایران کی جانب سے 2015 میں عالمی طاقتوں سے کیے گئے جوہری معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہ کرنے کے سلسلے میں چوتھا قدم ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ عمل اقوام متحدہ کے عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای ای) کی نگرانی میں سرانجام دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ فرودو پلانٹ میں تمام جوہری مواد کی افزودگی کی معطلی ایران کی جوہری سرگرمیوں کے سلسلے میں ایک اہم رکاوٹ تھی جسے ایران نے بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بدلے قبول کیا تھا۔یہ ری ایکٹر تہران کے جنوب میں ایک پہاڑ تلے 90 میٹر زیرِ زمین بنایا گیا ہے تاکہ اسے فضائی حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔علی اکبر صالحی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہاں اب 60 آئی آر۔6 سینٹری فیوجز ہیں جو کہ 20 فیصد تک یورینیم افزودگی چار منٹ میں حاصل کر سکتے ہیں۔ ماضی میں ایسا کرنے میں چار دن لگتے تھے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔