تازہ ترین
فرانس کا مالی میں کارروائی کے دوران دہشت گروں کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
  7  ‬‮نومبر‬‮  2019     |     دہشت گردی
فرانس نے مالی میں کارروائی کے دوران دہشت گروں کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعوی کر دیا۔ فرانس کی وزیر دفاع فلورینس پارلے نے مالی کے سرکاری دورہ سے واپسی پر جہاز میں میڈیا کو بتایا کہ فرانسیسی فوج نے گزشتہ ماہ مالی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران مراکش سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے سربراہ کو ہلاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا سربراہ جی ایس آئی ایم تنظیم کے رکن ایاد الغالے کے بعد افریقی خطہ ساحل میں دوسرا مطلوب دہشت گرد تھا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔