تازہ ترین
سربراہ پاک فضائیہ سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات
  6  ‬‮نومبر‬‮  2019     |     ائیرفورس
سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات کی، پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنا رتنے نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔دونوں نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے دو طرفہ پیشہ وارانہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو تکنیکی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔